پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

ایم کیو ایم رہنماء عامرخان کے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی

ایم کیو ایم رہنماء عامرخان کے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی

کراچی........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء عامرخان کے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماء عامر خان کیس کی سماعت جج کی عدم موجودگی کے باعث23نومبر تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے ایک مرتبہ پھر 5مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مفرور ملزمان میں رئیس مما،عمران،منہاج،اعجاز ،شہزاد اور نعیم اللہ شامل ہیں۔ عامر خان کے خلاف نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :