31 اکتوبر ، 2015
لاہور ........موٹر سائیکلیں بنانے والی نجی کمپنی نے اپنی پیداواری صلاحیت دگنی کرنے کیلیے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرے گی۔
کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری سے آئندہ تین سال میں کمپنی موجودہ 6 لاکھ کے مقابلے میں 13 لاکھ موٹر سائکلیں سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔
نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سرمایہ کاری سے ملک میں بلواسطہ اور بلاواسطہ سات ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی۔