01 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اعلیٰ حکام کے احکامات پر لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کی،اس دوران ایک ملزم عبدالباسط کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا،جبکہ ملزم سے قبضے میں لی گئی موٹرسائیکل شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی ہے۔