پاکستان
01 نومبر ، 2015

پنجاب میں آزاد امیدوار،سندھ میں مسلم لیگ فنکشنل دوسرے نمبر پر

پنجاب میں آزاد امیدوار،سندھ میں مسلم لیگ فنکشنل دوسرے نمبر پر

لاہور.......صوبہ سندھ کے 8 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والےبلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ۔

پنجاب کی 2ہزار696نشستوں میں سے1894 نشستوں کےغیرسرکاری نتائج آچکے ہیں۔پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے تحریک انصاف کو دھول چٹا دی ۔پنجاب میں مسلم لیگ ن 871 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے جب کہ پنجاب میں741 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔

پنجاب میں تحریک انصاف نے 192نشستیں ، پیپلز پارٹی نے 33نشستیں ، ق لیگ 33،جماعت اسلامی 2 اور عوامی تحریک 2 نشستیں حاصل کیں۔پنجاب میں دیگر سیاسی جماعتوں نے18نشستیں حاصل کیں۔

سندھ کی ایک ہزار70 نشستوں میں سے770 کے غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں۔سندھ میں پیپلزپارٹی نے 564 مسلم لیگ فنکشنل نے 51 ،جےیوآئی(ف)9،پیپلزپارٹی ورکرز5،ایم کیوایم 4،تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کی 3،3،راہ حق پارٹی نے ایک نشست حاصل کیں۔سندھ میں 130 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

مزید خبریں :