01 نومبر ، 2015
کراچی....... کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ٹارگٹ کلرہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق گلستان جوہر بلاک-17میں پولیس جب ملزم فراز کو گرفتار کرنے کے لئے گئی تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
ملزم قتل اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے سمیت گزشتہ روز گلستان جوہر میں ایک شخص عزیز کے قتل کی ایف آئی آر میں بھی نامزد تھا،ملزم کا ایک ساتھی علی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔