01 نومبر ، 2015
لاہور.......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والےمسلم لیگ(ن)کےامیدواروں کو مبارک باددی ہےاورکہاہےکہ عوام نےایک بار پھرنام نہاد دھاندلی کا واویلا کرنےوالوں کو آئینہ دکھا دیا۔
لاہورسےجاری بیان میں شہبازشریف نےکہاکہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج نےعام انتخابات 2013ء پرمہرتصدیق ثبت کر دی،ان کاکہنا تھاکہ دیانتداری ،محنت اورعوامی خدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے ،شاندارجیت نے ثابت کردیا کہ عوام پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کرتےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)کی کامیابی ثابت کرتی ہےکہ عوام حکومتی پالیسیوں کا تسلسل چاہتےہیں،عوام احتجاجی سیاست سے نفرت کرتے ہیں،بےمقصد دھرنوں کےذریعےترقی کا سفر روکنےوالوں کو شکست سےسبق سیکھنا چاہیے،شہبازشریف نےکہا کہ پُرامن اورخوشحال پاکستان مسلم لیگ(ن)کا ایجنڈا ہے۔