01 نومبر ، 2015
ننکانہ صاحب ......ننکانہ صاحب کے قصبے مانگٹانوالہ میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم کے دوران پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق یوسی 48 مانگٹانوالہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار رانا افنان کی کامیابی پر کارکن جشن منا رہے تھے کہ اس دوران ن لیگ کے کارکنوں سے سامنا ہو گیا ۔فریقین میں تلخی کے بعد جھگڑا ہو گیا جس دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کے دو ارکان اقبال خان موقع پر جبکہ رانا خان اسپتال میں دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی،پولنگ کے روز بھی دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا تھا ،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئےملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ،انہوں نے2افراد کےجاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیا۔