پاکستان
01 نومبر ، 2015

عمران خان اچھے سیاست داں نہیں بن سکتے،ارباب خضرحیات

عمران خان اچھے سیاست داں نہیں بن سکتے،ارباب خضرحیات

پشاور...... پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنماارباب خضرحیات نےکہا ہے کہ عمران خان سیاست چھو ڑ ک شو کت خانم اسپتال پرتو جہ دیں،وہ اچھے سیاست دان نہیں بن سکتے ۔

پشاور میں غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 2018میںبھی مسلم لیگ ن فتح حاصل کرے گی اور نواز شریف ہی وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالیں گے۔ تحریک انصاف اور عمران خان کی سیاست صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے خلاف بیان بازی اور غلط الزامات کے گردگھوم رہی ہے جس کی حقیقت ابسب پر عیاں ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو یو ٹرن کے با شاہ جا نے جا تے ہیں نے خیبر پختو نخواہ میں اقتدار سنبھا لنے کے بعد بلند و با نگ دعوے کئے تھے لیکن افسوس کہ ڈھا ئی سال کا عر صہ گزررجانے کے با وجود نہ تو خیبر پختو ن خوا میںکر پشن کا خا تمہ ہوااور نہ ہی پولیس ریفارمز لا ئی جا سکیں ،اسپتا لوں اور تعلیمی اداروں کی حالت بد لی اور نہ ہی کو ئی تعمیری کام کئے گئے ۔

عمران خان نےنیا خیبر پختو نخوا توکیا بنایابلکہ صو بےکئی سال پیچھے لے گئے ہیںجس میںآٓ ج بھی بچے اسکولوں میں زمین پر بیٹھ کرعلم حا صل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان سیاست چھو ڑ ک شو کت خانم اسپتال پر تو جہ دیں۔

مزید خبریں :