پاکستان
01 نومبر ، 2015

اے این پی کےبزرگ رہنما افضل خان لالاسپرد خاک

اے این پی کےبزرگ رہنما افضل خان لالاسپرد خاک

سوات......عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما افضل خان لالا کو سوات کے علاقے دروش خیلہ میں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہ نما افضل خان لالا کی نماز جنازہ دروش خیلہ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میںکورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان ، جی اوسی مالاکنڈ میجر جنرل نادر خان سمیت دیگر فوجی حکام ، سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو دروش خیلہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

مزید خبریں :