01 نومبر ، 2015
کراچی......سندھ کے آٹھ اضلاع کے بلدیاتی انتخابات پر فافن نے ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کا ٹرن آئوٹ گزشتہ انتخابات کی نسبت بہتر رہا ہے۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فافن سندھ کے سی ای او شاہد فیاض کا کہنا تھا کہ سندھ کے آٹھ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو 356 افراد نے مانیٹر کیا۔ ماضی کے برعکس اس بار کے انتخابات میں عوام کی شرکت زیادہ رہی ہے۔
شاہد فیاض کا کہنا تھا کہ سندھ کے کئی پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کا سامان بروقت نہ پہنچ سکا، اورکئی جگہوں پر ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے میں بھی مشکلات رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ان اضلاع میں پرتشدد واقعات بھی دیکھے گئے لیکن ان کا اثرانتخابات کےنتائج پرنہیںپڑا۔