پاکستان
01 نومبر ، 2015

اسلحہ بر آمد،چودھری سرور کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

اسلحہ بر آمد،چودھری سرور کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

لاہور......لاہور میں پولیس نے سابق گورنر چودھری سرور کی گاڑی سے اسلحہ کی برآمدگی اور ایم این اے ملک ریاض کے ڈیرے پر جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

بلدیاتی الیکشن کے دوران یوسی 211 میںمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا کے دوران پولیس نے تلاشی لی تو چودھری سرور کے دو گارڈز، شہباز اور ارشد سے تین پسٹل، ایک رائفل اور 60 گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :