پاکستان
03 نومبر ، 2015

معاشرے میں سائنسی شعور پیدا کرناضروری ہے، ڈاکٹر محمد قیصر

معاشرے میں سائنسی شعور پیدا کرناضروری ہے، ڈاکٹر محمد قیصر

کراچی ........شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا ہے کہ معاشرے میں سائنسی شعور پیدا کرنے کے لئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

آرٹس کونسل میں ’’بزم سائنسی ادب‘‘ کے بانی عظمت علی خان (مرحوم) پر مرتب کی جانے والی کتاب ’’اعتراف عظمت‘‘ کی تعارفی تقریب کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں انہوںنے کہا کہ ادب اور سائنس کو ہم آمیز کرنے کے سلسلے میں عظمت علی خان کی خدمات لائق تحسین ہی نہیں قابل تقلید بھی ہیں۔

ڈاکٹر محمدقیصرنے کہا کہ وہ سائنسی فکر کو عام کرنا چاہتے تھے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :