03 نومبر ، 2015
شارجہ......شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلش ٹیم نے 222رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
شارجہ میں نہ یاسر شاہ کا جادو چل سکا اور نہ پاکستانی فاسٹ بولر ریورس سوئنگ سے کوئی کرشمہ دکھا سکے۔ پہلے دن خراب بیٹنگ کے بعد دوسرے دن انگلینڈ کے بیٹسمینوں کی غیر معمولی بیٹنگ کے باعث فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے، وکٹ بیٹسمینوں پر مہربان ہوگئی ،دوسرا دن انگلش بیٹنگ کے نام رہا، پاکستانی بولرز صرف چار وکٹ حاصل کرسکے۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے29اوورز میں 79رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ راحت علی اور شعیب ملک کو ایک ایک وکٹ ملی۔ وہاب ریاض نے15اوورز میں35رنز دیئے اور ذوالفقار بابر نے25اوورز میں 60 رنز دیئے دونوں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بائیں ہاتھ کےجیمز ٹیلر74 اور جونی بیرسٹو37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔