24 مئی ، 2012
پشاور… ضلعی حکومت نے پشاورشہر میں وال چاکنگ اور پوسٹرز لگانے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی سی او پشاور سراج احمد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہر بھر میں وال چاکنگ اور پوسٹرز لگانے کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی جس کے باعث وال چاکنگ اور پوسٹرز لگانے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت ایک خصوصی مہم کے زریعے شہر بھر وال چاکنگ اور پوسٹرز ہٹائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔