کھیل
03 نومبر ، 2015

انگلینڈ 306 پر آئوٹ، پاکستان کیخلاف 72رنز کی برتری

انگلینڈ 306 پر آئوٹ، پاکستان کیخلاف 72رنز کی برتری

شارجہ......شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 304رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یوں اسے پاکستان کے خلاف 72رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ شعیب ملک نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے آج 222رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ مجموعی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد ٹیلر76رنز بناکر راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپرسرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، بیرسٹو میں بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور43رنز بناکرذوالفقار بابر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل عادل راشد شعیب ملک کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، عادل راشد 8رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اینڈرسن نے 7رنز بنائے جبکہ اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

شعیب ملک نے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 33رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ یاسر شاہ نے 3، راحت علی نے 2 اور ذوالفقار بابرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 178رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :