پاکستان
24 مئی ، 2012

نوشہرہ: جے یوآئی کے رہنما کی گاڑی دھماکے سے تباہ

نوشہرہ: جے یوآئی کے رہنما کی گاڑی دھماکے سے تباہ

نوشہرہ … نوشہرہ میں جمیعت علمائے اسلام س کے صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ کی گاڑی میں بم دھماکے سے تباہ ہوگئی ہے۔اکوڑہ خٹک میں نامعلوم شدت پسندوں نے صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ کی گاڑی میں ٹائم بم نصب کررکھا تھا، جو ورکشاپ میں مرمت کے دوران لوگوں کو نظرآیا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم بم ناکارہ بنانے سے قبل ہی پھٹ گیا اور مولانا یوسف شاہ کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مولانا یوسف شاہ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن عناصر نے دارالعلوم حقانیہ کے مدرس مولانا نصیب خان وزیر کو شہید کیا ہے وہی عناصر ان کی جان لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :