پاکستان
24 مئی ، 2012

نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کے اغواء کی کوشش ناکام

نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کے اغواء کی کوشش ناکام

کراچی… ملک کی اہم شخصیت کے دست راست اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس کے مطابق حسین لوائی کو 3 ملزمان نے کے ڈی اے اسکیم میں واقع ان کے گھر سے نماز کیلئے مسجد جانے کے دوران یرغمال بنایا، ملزمان نے گھر کی پارکنگ میں ان کے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھ لی، شور مچانے پر پڑوسی نے پولیس طلب کرلی،ملزمان ان کی ذاتی گاڑی میں فرار ہوئے، گاڑی آج صبح کورنگی کے علاقے سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ارب پتی بینکار حسین لوائی کا سیکورٹی گارڈ ملزمان کے ساتھ ملا ہوا تھا جو ملزمان کے ساتھ ہی فرار ہوگیا،ملزمان نے کے تشدد سے حسین لوائی زخمی ہوئے، جنہیں نجی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حسین لوائی کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، تاہم ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں :