پاکستان
24 مئی ، 2012

کوئٹہ، سریاب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ، سریاب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاون کا رہائشی امیر محمد مزدوری کیلئے سریاب کے علاقے کلی چاکر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امیر محمد شدید زخمی ہوگیا اسے طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے اس واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :