پاکستان
24 مئی ، 2012

ممبئی حملہ کیس، بھارت کا پاکستان کی تحقیقات پر اظہار عدم اطمینان

ممبئی حملہ کیس، بھارت کا پاکستان کی تحقیقات پر اظہار عدم اطمینان

اسلام آباد… بھارت نے ممبئی حملہ سازش کیس میں پاکستان کی تحقیقات اور عدالتی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے ۔ پاک بھارت مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے ہوئے بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے صحافیوں سے گفت گو میں کہاکہ پاکستان میں ہونے والی ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات اطمینان بخش نہیں ہیں ، اس کیس میں پاکستان کی عدالتی کارروائی بہت دھیمی چل رہی ہے جبکہ کیس میں نامزد ملزموں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :