03 نومبر ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روس نےکراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن کی جلد تعمیرکیلئےچینی کمپنیز کے ساتھ ملکر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے چائنا نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کے وفدنے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان میں گیس پائپ لائن ، آئل ریفائننگ اور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ روس نےکراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن کی جلد تعمیر کیلئے چینی کمپنیز کے ساتھ مل کر کام کرنے میںدلچسپی ظاہر کی ہے،حکومت توانائی کے شعبے میںسرمایہ کاروںکوبہتر مراعات دے رہی ،چائنا نیشنل پٹرولیم کارپوریشن اور اس کی ذیلی کمپنیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔