کھیل
04 نومبر ، 2015

محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 9ویں سنچری

محمد حفیظ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 9ویں سنچری

شارجہ......محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں سنچری مکمل کرلی۔

محمد حفیظ نے شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی، ان کی سنچری میں 3چھکے اور 9چوکے شامل تھے، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 9ویں سنچری ہے ۔

محمدحفیظ نے اگست 2003 میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے کیریئر کا آغاز کیا ، وہ46 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 3ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں، ان کا ایک اننگز میںسب سے زیادہ اسکور224رنز ہے۔

مزید خبریں :