کھیل
04 نومبر ، 2015

شارجہ ٹیسٹ:چائےکے وقفے پر پاکستان8وکٹوں پر319رنز

شارجہ ٹیسٹ:چائےکے وقفے پر پاکستان8وکٹوں پر319رنز

شارجہ.......شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روزچائے کے وقفے پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر319رنزبنالیے،یوں اسے 247رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے 146رنز 3کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگزشروع کی، نائٹ واچ مین راحت علی بغیر کوئی رن بنائے ، اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ پانچویں وکٹ کی شراکت میں93رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، اس موقع پر مصباح الحق 38رنز بناکر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوگئے۔

محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 9ویں سنچری اسکور کی، وہ 151رنز بناکرمعین علی کی گیند پر این بیل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ سرفراز36رنز بناکر پٹیل کا شکار بنے۔

چائے کے وقفے پر پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 319رنز بنالیے تھے اور اسے انگلینڈ کے خلاف 247رنز کی برتری حاصل تھی۔

انگلینڈ کی طرف سے کرس براڈ اور اینڈرسن نے دو،دوجبکہ پٹیل، معین علی اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 178رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :