06 نومبر ، 2015
راولپنڈی....... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فوج کے پیشہ ورانہ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں شریک تمام ٹیموں نے بھرپور اہلیت اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلے کے شرکا اور تربیت دینے والوں کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کے لیے جسمانی تندرستی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان جسمانی تندرستی کے معیار سے بھی زیاد فٹ ہیں۔
آرمی چیف نے مقابلوں میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوان ملکی اور عالمی مقابلوں میں حصہ لیں۔