دنیا
06 نومبر ، 2015

صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل کے شکوے دور کروں گی،ہیلری

صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل کے شکوے دور کروں گی،ہیلری

واشنگٹن.......امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی اہم امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل کے گلے شکوے دور کریں گی۔

ایک امریکی جریدے میں لکھے گئے مضمون میں سابق خاتون اول کا امریکی یہودیوں کو یہ کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات امریکی پالیسی کا حصہ ہیں اور وہ صدر منتخب ہو کر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی۔

ہیلری کلنٹن کا امریکی یہودیوں کی ہمدردیوں کے حصول کی کوشش پر مبنی مضمون ایک ایسے وقت میں شائع ہوا ہے جب جلد ہی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو امریکا کے دورے پر واشگٹن پہنچ رہے ہیں۔ اپنے اس دورے میں وہ صدر باراک اوباما سے بھی ملیں گے۔

ہیلری نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد میں اسرائیلی وزیراعظم کو ایک ماہ کے اندر اندر وائٹ ہائوس کے دورے کی دعوت دوں گی۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دورہ امریکا کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ دوستی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :