06 نومبر ، 2015
اوٹاوا........ کینیڈین پارلیمنٹ میں پنجابیوں کی تعد اد میں حالیہ اضافے کے بعد انگریزی اور فرانسیسی کے بعد پنجابی پارلیمان کی تیسری بڑی زبان بن گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالعلوم کے 19 اکتوبر کوہونیوالے انتخابات میں20پنجابی امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 14مرداور چھ خواتین ہیں اس کے علاوہ 18 لبرل اور2 کنزرویٹو امیدوار بھی ہیں۔
کنزرویٹو پارٹی کے رہنما دیپک اوبہاری ، کا کہنا ہے کہ ہند کینیڈین کمیونٹی کی آواز اب بہت اچھی طرح اس پارلیمنٹ میں نمائندگی کرے گی اوراس کے مجموعی پہلوں میں ساؤتھ ایشین کمیونٹی جیتی ہے۔ا قراءخالد لبرل رکن پارلیمنٹ جو پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں کاکہناتھاکہ نومنتخب کینیڈاہاؤس میں حقیقی روپ سامنے آیا ۔
کینیڈا کے 2011ءکے گھر یلو سروے کے مطابق 4لاکھ30ہزار705 کینیڈین شہریوں کی مادری زبان پنجابی ہے۔ مقامی پنچابی بولنے والے کینیڈا کی آبادی کا 1.3فی صد حصہ ہے۔20 پنجابی بولنے والے ارکان پارلیمنٹ دارالعوام میں تقریبا 6 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں ،یہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔