دنیا
06 نومبر ، 2015

برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے شہریوں کے شرم الشیخ جانے پر پابندی لگادی

برطانیہ سمیت کئی ملکوں نے شہریوں کے شرم الشیخ جانے پر پابندی لگادی

قاہرہ ........مصری صحرائے سینا میں روسی طیارے کی تباہی کے بعد برطانیہ سمیت بیشتر ممالک نے اپنے شہریوں پر شرم الشیخ کے سیاحتی مقام جانے پر پابندی عائد کر دی۔

مصر کے صحرائے سینا میں روسی طیارے کی تباہی کے بعد فرانس، بیلجیم اور نیدر لینڈ نے اپنے شہریوں کو شرم الشیخ جانے سے خبردار روک دیا، جبکہ جرمن ایئر لائن نے اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا۔

دریں اثنا جرمن وزارت خارجہ نے شہریوں کو جزیرہ نما صحرائے سینا کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما صحرائے سینا میں روسی طیارے کی تباہی کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں لہذا جرمن شہری وہاں کے سفر سے گریز کریں۔

مزید خبریں :