کھیل
12 نومبر ، 2015

قومی کرکٹر عمر اکمل غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے گئے

قومی کرکٹر عمر اکمل  غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے گئے

لاہور.......قومی کرکٹر عمر اکمل غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے گئے ہیں جس پر پی سی بی کی ہدایت پر سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے۔ بورڈ نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس دینے کافیصلہ کیا ہے۔

کرکٹر عمر اکمل حیدرآباد میں منعقدہ ایک پارٹی میں غیراخلاقی سرگرمی میں ملوث پائے گئے جس پر پی سی بی نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہےکہ عمر اکمل نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور کرکٹ کا وقار مجروح کیا۔

اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ عمراکمل سے متعلق معاملے کی انکوائری ہورہی ہے، جب تک انکوائر ی نہ ہوجائے کچھ نہیں کہہ سکتا،کچھ نہ کچھ توہوا ہے جس پر انکوائری کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی تو کھلاڑی مشکل میں توآئیں گے،جواچھی پرفارمنس کرنے والے ہیں ان سے متعلق بات کی جائے، رفعت اللہ مہمند کوموقع دے رہے ہیں، اس کی پرفارمنس اچھی ہے۔

مزید خبریں :