13 نومبر ، 2015
کراچی.....بلاول ہائوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چا چا عمران ریٹائرمنٹ کی عمر بھی گزار چکے ہیں،انہیں سندھ کے ناکام دورے نے بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان بلاول ہائوس نے کہا کہ عمران خان صاحب، ایک پیرکو ساتھ لےکر مریدوں سے ووٹ لینا تبدیلی نہیں ہوتی،لوگ بڑےعمر سے نہیں اعمال سے ہوتے ہیں، عمر صرف ریٹائرمنٹ کی ہوتی ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ چاچا عمران سیاست اور عقل عمر کی قید سے آزاد ہوتی ہے،آپ تو ریٹائرمنٹ کی عمر بھی گزار چکےہیں۔