پاکستان
14 نومبر ، 2015

تاجک صدر امام علی رحمان دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

تاجک صدر امام علی رحمان دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

اسلام آباد.....تاجکستان کے صدر امام علی رحمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے،تاجک صدر کو پاک فضائیہ کے چھ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے حصار میں لے کر روانہ کیا۔

تاجک صدر امام علی رحمان کو وزیراعظم نوازشریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیرخارجہ امور سرتاج عزیز بھی پر موجود تھے۔

تاجک صدر کا طیارہ ایئربیس سے اڑا تو پاک فضائیہ کے چھ جے ایف 17 طیاروں کے فارمیشن نے اسے اپنے حصار میں لے کر پاکستان کی سرحد کے پار پہنچایا۔

مزید خبریں :