پاکستان
14 نومبر ، 2015

فوری انصاف نہ ملا تو نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا،چیف جسٹس

فوری انصاف نہ ملا تو نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا،چیف جسٹس

کراچی.......چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی کویقینی نہ بنایا گیا تو سائلین کا نظام سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ عوام کو وکیلوں سے شکایت ہو ججوں سے بھی شکایت ہوسکتی ہے۔

کراچی میں سندھ بار ایسوسی ایشن کے عشائیے سے اردو میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں وکالت کے لیے 10 سال کی شرط کم کرکے 7 سال کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو فوری انصاف نہ ملا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ سائلین کا نظام سے ہی اعتماد اٹھ جائے ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ فیصل عرب نے کہا کہ 5 ماہ میں بدعنوانیوں کی شکایت پر 11 ججوں کو فارغ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے پالیسی مرتب کردی ہے، وکلا مقدمات کے غیرضروری التوا سے گریز کریں۔

مزید خبریں :