14 نومبر ، 2015
پیرس.....پیرس میں دہشت گر دانہ حملے کے بعد’ پیس فور پیرس‘ کے نا م سےمتعارف کرائی گئی ایفل ٹاور پیس سائن کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
فرانس کے شہر پیرس میں ہو نے والے دہشت گر دانہ حملے میں جہاں ایک طرف 160افراد کو ہلاک کیا گیا ہے، وہی اس بزدلانہ عمل پر دنیا بھر میں اس کی مذاحمت کی جارہی ہے۔
اسی مو قع پرجین جولین نامی لندن کے ایک گرافک ڈیزائنر نے فرانس کے دکھی شہریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر تے ہو ئے ’پیس فور پیرس ‘کے نا م سے ایک پیس سائن متعارف کر ایا ہے، جس میں پیرس کے عالمی شہرت یافتہ ایفل ٹاور کی تصویر ہے ، جو سیاہ رنگ سے ایک گول دائرے کے اندر بناہوا ہے۔
سماجی تعلقات کی ویب سائٹس پر دنیا بھر سے لوگ پیرس اٹیک کی مذاحمت اور یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے اس ایفل ٹاور پیس سائن کو شیئر کر کے اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں۔