14 نومبر ، 2015
کراچی.....سپرہائی وے پر قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میںاہلکار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ہے ،جیسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے،حملے جاں بحق اہلکار کی شناخت کانسٹیبل علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابقحملے کا نشانہ بننے والی حساس علاقے میں قائم چوکی پر تعینات دونوں اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی ،جس کے باعث ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی پر 4اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔