15 نومبر ، 2015
بنگلور ........بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہفتے کو افریقی ٹیم 214 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے 85 رنز بنائے۔ بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بنا لئے۔مرلی وجے 28 رنز جبکہ شیکھر دھون45 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کی ٹیم میں صرف ڈی ویلیئر ہی جم کر کھیل سکے جنہوں نے 105 گیندوں پر 85رنز بنائے۔ ڈی ویلیئرساتھیوں کھلاڑیوں کے جلدی آؤٹ ہونے کے باعث جارحانہ کھیلتے رہے اور بالآخر جدیجا کی گیند کا شکار ہوگئے۔