15 نومبر ، 2015
لاہور ........ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ جس سے ان کی کرکٹ سے کنارہ کشی کا امکان ختم ہوگیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں جبکہ انگلینڈ کو بھی اس کی سرزمین پر شکست دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے نئے آنے والے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سے متعلق مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم تیسرے میچ میں کم بیک کرے گی۔ دوسرے میچ میں ابتدائی میں جلدی وکٹیں گرنے کے باعث ٹیم سنبھل نہ سکی ایک اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی جو نہ مل سکی۔