پاکستان
15 نومبر ، 2015

مجھےلگاعمران مجھ سےمحبت کرتے ہیں،مگر ایسانہیں تھا،ریحام خان

مجھےلگاعمران مجھ سےمحبت کرتے ہیں،مگر ایسانہیں تھا،ریحام خان

لندن.....ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان اورمیں مختلف افرادنکلے،مجھےلگاعمران مجھ سےمحبت کرتےہیں، مگر ایسا نہیں تھا۔عمران خان نےمجھے کبھی کچھ نہیں دیا۔ عمران نے تو مجھےشادی کی انگوٹھی تک نہیں دی۔

برطانوی اخبارکوخصوصی انٹرویومیں ریہام خان نے شکوہ کیا کہ مجھ پر عمران خان کوپیٹنے،چوہوں کومارنے والی دوائی پلانےکی کوشش کاالزام لگا۔میں نےکہاکہ بیان جاری کریں کہ کوئی رقم نہیں لی،نہ ہی ارادہ ہے،الزامات لگےمگرکسی نے میرادفاع نہیں کیا،اس لیےانٹرویودیا۔

ریحام نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی پاکستان یابرطانیہ کہیں رجسٹرڈنہیں ہوئی۔10ماہ تک شادی رہی،مجھےکسی بھی چیزکاحق حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے انٹرویومیں کہا کہ پارٹی اراکین نےکہہ دیاتھاکہ انہیں میرےساتھ کام کرنےمیں مسئلہ ہے۔پارٹی کےسینئرمشیرنےکہا وہ چاہتےتھےمیں کچن میں چپاتیاں بناؤں۔مجھےانتقام کانشانہ بنایاگیا۔

مزید خبریں :