15 نومبر ، 2015
لاس اینجلس......وارن واریئرز نے تیسرے اور آخری ٹی20میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد سچن بلاسٹرز کو 4وکٹ سے ہراکر کرکٹ آل اسٹار سیریز اپنے نام کرلی۔ شین وارن کے چھکے کی بدولت وارن واریئرز نے220رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کرلیا ۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں سچن بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے۔سچن ٹنڈولکر نے 27گیندوں پر56رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
گنگولی 50،جے وردھنے41اور ہوپر22رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈینیل ویٹوری نے3جبکہ کورٹنی واش اور سائمنڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں وارن واریئرز کا آغا مایوس کن رہا اور صفر کے اسکور پرمائیکل وان پویلین لوٹ گئے، لیکن بعد میں آنے والے بیٹسمینوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کا حصول ممکن بنایا، جیک کیلس 47، پونٹنگ ناقابل شکست 43، سنگاکارا 42اور سائمنڈز 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان نے شین وارن نے میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
سچن بلاسٹرز کی طرف سے سوان نے 2، جبکہ ایمبروز، ہوپر اور سہواگ نےایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 6وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 57رنزسے شکست دی تھی۔