پاکستان
16 نومبر ، 2015

چین سالانہ 65 افراد کو پاکستان میں اسکالرشپ فراہم کرتاہے

چین سالانہ 65 افراد کو پاکستان میں اسکالرشپ فراہم کرتاہے

کراچی.......... جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ چین کے 1949 ء میں قیام کے بعد پاک چین سفارتی تعلقات استوار ہوئے اور دونوں ممالک نے نہ صرف سیاست ومعیشت بلکہ ثقافتی شعبہ ہائے زندگی میں بھی بھر پور  تعاون واشتراک کا رشتہ قائم رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹوٹ برائے چینی زبان کے زیر اہتمام آئی بی اے کے آڈیٹوریم میں منعقدہ چینی ثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین سالانہ 65 افراد کو پاکستان میں اسکالرشپ فراہم کرتاہے جبکہ پاکستان سالانہ 6افراد کو اسکالر شپ فراہم کرتاہے،پاک چین حکومتوں کے مابین پہلے باضابطہ باہمی ثقافتی تعاون اور فروغ کے معاہدہ پر دستخط25 مارچ 1965 ء کو ہوئے اور اس کے بعد یہ سلسلہ تاحال کامیابی سے جاری ہے۔

مزید خبریں :