پاکستان
17 نومبر ، 2015

بچوں کے جاسوسی ادب کے خالق اشتیاق احمد انتقال کر گئے

بچوں کے جاسوسی ادب کے خالق اشتیاق احمد انتقال کر گئے

کراچی.......پاکستان میں بچوں کے جاسوسی ادب کے بانی اشتیاق احمد کراچی میں ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مرحوم اشتیاق احمد کا تعلق پنجاب کے شہر جھنگ سے ہے جو کراچی میں 5روزہ بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کرنے آئے ہوئے تھے، جہاں ان کے آٹھ سوویں ناول کا اجراء ہوا تھا۔ کتب میلہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہواہے۔

بچوں کو انسپکٹر جمشید، محمود، فاروق، فرزانہ، انسپکٹر کامران مرزا اور شوکی سیریز کے نام سے بچوں کو جاسوسی ادب سے روشناس کرانے کا سہرا مرحوم اشتیاق احمد کے سر جاتا ہے۔

مزید خبریں :