17 نومبر ، 2015
شارجہ .........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 209رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 49اعشاریہ پانچ اوورز میں208کا مجموعہ ترتیب دے پائی۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم اچھا آغاز ملنے کے باوجود پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔
یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں، آخری اوورز میں آل رائونڈر وہاب ریاض نے ناقابل شکست 33کی شاندار باری کھیلی جبکہ انکابھرپور ساتھ ظفر گوہر17نے دیا ۔
پاکستان کی جانب کپتان اظہر علی 36،بابراعظم22، محمد حفیظ 45، سرفراز احمد 26،شعیب ملک 16،محمد رضوان1،افتخار احمد3،انورعلی 7 اور محمد عرفان کوئی رن بنائے بغیر آئو ٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس 4جبکہ ولی، ٹوپلے اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔