18 نومبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے بھی مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 6ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق بھینس کالونی میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم خان محمد عرف خانو کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بین الصوبائی گروپ سے تعلق رکھتا ہے جو ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
دوسری جانب رینجرز نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر شامل ہیں۔