پاکستان
18 نومبر ، 2015

پسنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ریڈار دوبارہ خراب

پسنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ریڈار دوبارہ خراب

پسنی......بلوچستان کے شہر پسنی میں سول ایوی ایشن کا ریڈار دوبارہ خراب ہوگیا۔ریڈار کی خرابی کے باعث مشرق وسطیٰ سے آنے والی ایئرٹریفک کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامناہے۔

سول ایوی ایشن کا پسنی میں لگاریڈار آج دوسرے روز ایک بار پھر خراب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پسنی میں لگا ریڈار گزشتہ روز بھی دن گیارہ بجے سے رات دس بجے تک خراب رہا جبکہ آج پھر دوپہر دو بجے سے خراب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پسنی میں لگا ریڈر مشرق وسطی سے آنے اور جانے والی ائیر ٹریفک کو کنٹرول کرتا ہے تاہم ریڈار کی خرابی کے باعث ائیر ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، پسنی میں ریڈار 1990 میں لگایا گیا تھا۔

مزید خبریں :