19 نومبر ، 2015
کراچی.........سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کراچی ریجن کا ہنگامی اجلاس گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستانِ جوہر میں ریجنل صدر ایسوسی ایٹ پروفیسر فیروازالدین صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں مرکزی صدر ایسویسی ایٹ پروفیسر سید علی مرتضیٰ ، مرکزی سیکریٹری جنرل شیر خان سیلرواور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری تعلیم سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو کی جانب سے سپلا کے مرکزی صدر سیدعلی مرتضیٰ سے ہونے والی ملاقات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کو بلیک میلر کہناکسی بھی شخص کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نےسپلا کے رہنماؤں نے اس بات کو واضح کیا کہ ہماری ایسوسی ایشن نہ سیاسی ہے اور نہ ہی بلیک میلر، ہمارا ماضی روزِ روشن کی طرح عیاںہے ہم نے کبھی بھی سودے بازی نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کریں گے ہماری ایسوسی ایشن سندھ کے کالج اساتذہ کی نمائندگی کرتی ہے۔