پاکستان
19 نومبر ، 2015

حیدرآباد:فائرنگ سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

حیدرآباد:فائرنگ سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

حیدرآباد......حیدرآباد میں انتخابی کیمپ پر فائرنگ سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاسم آبادکےعلاقےالمصطفیٰ ٹاؤن میں انتخابی کیمپ پر فائرنگ کی گئی، جس سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقامی رہنما انور لغاری جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ سے کونسلر کے امیدوار سمیع چانڈیو اور کارکن سنی زخمی ہوگئے ۔

ادھر ملتان کے علاقے شجاع آباد کے وارڈ نمبر 5میں بینر لگانے کے معاملے پر آزاد امیدواروں کے حامی لڑ پڑے۔ بات بڑھی تو گولیاں چل گئیں۔جس سے 2افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :