19 نومبر ، 2015
اسلام آباد......سپریم کورٹ میں زین قتل کیس از خود نوٹس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے اپیل کی کاپی اور متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں متعلقہ دستاویزات آنے تک کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، یہ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔