پاکستان
19 نومبر ، 2015

لاہور :چھت گرنے سے ماں اور 3 بچے زخمی

 لاہور :چھت گرنے سے ماں اور 3 بچے زخمی

لاہور .......لاہور کے قریب جیاموسی کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے قریب شاہدرہ کے علاقے جیا موسیٰ میں ایک خستہ حال مکان کی چھت اچانک گرگئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون شاہدہ اور اسکے 3 بچے جن میں 7 سالہ حمنہ،6 سالہ احمد اور 3 سالہ حامد شامل ہیں زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں بچوں کو فارغ کر دیا جبکہ انکی والدہ تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید خبریں :