پاکستان
19 نومبر ، 2015

کراچی:رینجرز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 7 دہشت گرد گرفتار

 کراچی:رینجرز  کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 7 دہشت گرد  گرفتار

کراچی.........رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ناگن چورنگی،چاکیواڑہ، گل سینٹر،طارق روڈ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم اور جرائم پیشہ گروہ سےہے جب کہ ملزمان جرائم کی سنگین واردوتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :