پاکستان
20 نومبر ، 2015

بلدیہ ٹاؤن میں شہید چاروں رینجرز اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

بلدیہ ٹاؤن میں شہید چاروں رینجرز اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی......کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شہید ہونے والے چاروں رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈرکراچی، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکت کی۔ چاروں اہلکار آج دوپہر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں :