20 نومبر ، 2015
دبئی.........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 356رنز کا پہاڑ جیسا بڑا ہدف دیا ہے۔
انگلینڈ نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 355رنز بنائے،واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف دوسرا بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس انگلش ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اور ٹاس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہایت شاندار آغاز کیا ۔
54پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد اوپنر جیسن رائے 102اور جوئے روٹ 71نے شاندار انداز میں ٹیم کے اسکور کو 194تک پہنچایا ، جس کے بعد جوز بٹلر نے پاکستانی بولروں کی درگت بنادی اور ون ڈے کی تیز ترین سنچری اسکور کرڈالی،انھوں نے اپنی ناقابل شکست اننگز کے دوران دس چوکے اور آٹھ چھکے مارے۔
انکے علاوہ ہیل 22،مورگن 14،جیمز ٹیلر 13اور معین علی 4 ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور اظہر علی نے دو دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔