کھیل
20 نومبر ، 2015

دبئی: انگلینڈ نے پاکستان کوچوتھا ون ڈے ہرا کر سیریزبھی جیت لی

دبئی: انگلینڈ نے پاکستان کوچوتھا ون ڈے ہرا کر سیریزبھی جیت لی

دُبئی......متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی وَن ڈے انٹرنیشنل سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلستان نے پاکستان کو84رنز سے شکست دے کرسیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

دُبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلستان کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کے بیٹسمینوں نے نہایت جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےصرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 355رنز بنائے۔مڈل آرڈر بیٹسمین جوس ٹیلر اور اوپننگ بیٹسمین جیسن رائے نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

ٹیلر نے آٹھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے صرف 52 گیندوں پر 116 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہےجبکہ رائے نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 117 گیندوں پر 102رنز اسکور کئے۔ان کے علاوہ جو رُوٹ نے دو چھکے اور تین چوکے لگا کر 71 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے 356رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا چیلنج قبول کرتے ہوئے تیزے سے رنز بنانے شروع کئےاور پچیس اوورز میں آدھا ہدف پُورا کرلیا مگر پھر اسپنرز معین علی اور عادل رشید کھیل پر چھاگئے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر پوری ٹیم کو40.4اوورز میں271پر آؤٹ کردیا۔

معین اور عادل نے تین،تین وکٹیں حاصل کیںجبکہ پاکستان کی طرف سے شعیب ملک (52 ) ، بابر اعظم (51)، اظہر علی (44) اور محمد حفیظ(37) نمایاں اسکورر رہے۔

اب دونوں ممالک کے درمیان تین ٹی20انٹرنیشنل میچز کی سیریز26نومبر سےشروع ہوگی۔ پہلے دومیچز دُبئی اور تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :