20 نومبر ، 2015
لاہور.......پنجاب میں مسلم لیگ ن 12میں سے 7اضلاع میں ضلعی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔
ضلع کونسل اٹک کی 71 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 32 اور آزاد امیدواروں نے 11نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ ق نے 11اور تحریک انصاف نے 9نشستیں جیتیں۔
ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن 44 میں سے 35 نشستیں جیت کر ضلعی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔ضلع منڈی بہاء الدین کی 80 میں سے 42 نشستیں آزاد امیدواروں نے جیت لیں۔ ن لیگ 20 نشستیں جیت سکی۔
ضلع سرگودھا کی 164 میں سے 81 نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ یہاں آزاد امیدواروں نے 67 نشستیں جیتیں۔
میانوالی میں 21 نشستوں کے ساتھ تحریک انصاف نے سبقت حاصل کی مگر 19آزاد اور مسلم لیگ ن کے 10کامیاب امیدوار اسے ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
گوجرانوالہ میں 93 میں 47 نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن نے سادہ اکثریت حاصل کر لی۔ یہاں آزاد امیدواروں نے 37نشستیں جیتیں۔
حافظ آباد میں مسلم لیگ ن 46 میں سے 25 نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔شیخوپورہ میں بھی 99 میں سے 52نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن نے سادہ اکثریت حاصل کر لی، یہاں آزاد امیدواروں نے 35 نشستیں جیتیں۔
ساہیوال میں مسلم لیگ ن نے 88 میں سے 44 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کر لی،یہاں آزاد امیدواروں نے 30نشستیں جیتیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 85 میں سے 43 نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ چنیوٹ کی 39 میں سے 31نشستیں آزاد امیدواروں نے جیتیں،جبکہ خانیوال میں 135 میں سے 79 نشستیں آزاد امیدواروں نے جیت لیں۔